ابنا: پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ابیٹ آباد کمیشن کی اصل رپورٹ حکومت کے پاس محفوظ ہےاور منظر عام پر آنیوالے رپورٹ نامکمل، غیر مصدقہ اور اصل رپورٹ کی روح کے منافی ہے۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ان اطلاعات کو مسترد کیا ہےکہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کے دفتر سے غائب ہوگئی تھی، اںہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ حکومت کی محفوظ تحویل میں ہے۔پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ تک کسی غیر متعلقہ شخص کی رسائی نہیں، رپورٹ وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہوئی اور نہ ہی افشا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے یکم فروری کو وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے رپورٹ مکمل یا جزوی طور پر عام کرنے کا فیصلہ کرنا تھا، لیکن سولہ مارچ کو حکومتی مدت ختم ہونے تک کمیٹی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اطلاعات نے یہ بیان اس ملک کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس سےغائب ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440430
پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ابیٹ آباد کمیشن کی اصل رپورٹ حکومت کے پاس محفوظ ہےاور منظر عام پر آنیوالے رپورٹ نامکمل، غیر مصدقہ اور اصل رپورٹ کی روح کے منافی ہے۔